سورة الزخرف - آیت 89
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَامٌ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
لہٰذا ان سے درگزر کیجئے اور کہئے سلام [٨١] ہو تمیہں۔ عنقریب انہیں (سب کچھ) معلوم ہوجائے گا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
پس اے میرے رسول ! آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور ان سے الگ ہوجائیے، انہیں عنقریب ہی اپنا انجام معلوم ہوجائے گا۔