سورة الزخرف - آیت 85

وَتَبَارَكَ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَعِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

بابرکت ہے وہ ذات جس کی آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان کے درمیان موجود ہیں، سب پر حکومت ہے، قیامت کا علم اسی کو ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس کی ذات بیوی اور اولاد کی محتاج نہیں ہے، وہ اس عیب سے برتر و بالا ہے، آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر شے کا وہی تنہا مالک ہے۔ اس کے سوا کسی کو خبر نہیں کہ قیامت کب واقع ہوگی اور سب کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے، جہاں وہ ہر ایک کو اس کے کئے کا بدلہ دے گا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آخری جملہ میں کفر و شرک اور دیگر معاصی کا ارتکاب کرنے والوں کے لئے زبردست دھمکی ہے۔