سورة الزخرف - آیت 84
وَهُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَٰهٌ وَفِي الْأَرْضِ إِلَٰهٌ ۚ وَهُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آسمانوں میں بھی وہی الٰہ ہے اور زمین میں بھی وہی [٧٧] الٰہ ہے اور وہ حکمت والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(39) اللہ کی ذات برحق ہے ارض و سماء میں عبادت کئے جانے کے لائق ہے، ہر تعظیم و محبت کا وہی تنہا مستحق ہے اور ہر بندے کی ذلت و انکساری صرف اسی کے لئے جائز ہے، اس کا ہر فعل مبنی برحکمت اور اس کا علم مخلوق کے تمام احوال و کوائف کو گھیرے ہوئے ہے،