سورة الزخرف - آیت 82
سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ پاک ہے آسمانوں اور زمین کا مالک، عرش کا مالک ان سب باتوں سے جو یہ لوگ بیان کرتے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(37) اللہ تعالیٰ نے مذکور بالا مشرکانہ خیال سے اپنی پاکی بیان کی ہے، یعنی اس کی ذات اس عیب سے پاک ہے کہ کوئی اس کی اولاد ہے وہ تو آسمانوں اور زمین کا اور عرش بریں کا رب اور مالک ہے، ہر چیز اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔ اور اگر اس آیت کو نبی کریم (ﷺ) کے گزشتہ قول کا ایک حصہ مانا جائے تو مفہوم یہ ہوگا کہ میرا رب مشرکوں کے اس اتہام سے بالکل پاک ہے کہ کوئی اس کی اولاد ہے۔ وہ تو آسمانوں اور زمین اور عرش بریں کا رب اور مالک ہے کوئی چیز اس کے قبضہ قدرت سے خارج نہیں ہے۔