سورة الزخرف - آیت 72

وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہی وہ جنت ہے جس کے تم وارث [٦٩] بنائے گئے ہو، ان اعمال کے عوض جو تم (دنیا میں) کرتے رہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور یہ جنت تمہیں ان بھلائیوں اور نیک کاموں کے بدلے ملی ہے جو تم دنیا میں کرتے رہے تھے۔ یعنی جس طرح ایک انسان جب دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اس کے ورثہ اس کے مال و جائیداد کے حقدار بن جاتے ہیں، اسی طرح تم اپنے نیک اعمال کے بدلے اس جنت کے وارث بن گئے ہو؟