سورة الزخرف - آیت 70
ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تم خود اور تمہاری بیویاں [٦٧] جنت میں داخل ہوجاؤ۔ وہاں (کے پربہار اور پاکیزہ ماحول میں) تم خوش رکھے جاؤ گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ ان سے مزید کہے گا کہ اے میرے بندو ! تم اپنی نیک بیویوں کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ، جہاں تمہیں ایسی فرحت و شادمانی ملے گی کہ تمہارے چہرے کھل اٹھیں گے یہی بات سورۃ المطففین کی آیت (24) میں یوں کہی گئی ہے :﴿تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ﴾” آپ ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لیں گے۔ “