سورة الزخرف - آیت 27

إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

میں تو صرف اس کی بندگی کرتا ہوں جس نے مجھے پیدا کیا اور وہی مجھے راہ [٢٥] دکھائے گا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

کائنات میں جو عقلی دلائل و براہین موجود ہیں وہ سب اس بات کی طرف راہنمائی کرتے ہیں کہ میں اس ذات واحد کی پرستش کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میرا رب مجھے ضائع نہیں کرے گا، وہ اپنے صحیح دین کی طرف میری رہنمائی کرے گا، اپنی بندگی کی توفیق دے گا اور راہ حق پر ثبات عطا فرمائے گا، اس لئے کہ جو اس پر اعتماد بھروسہ کرتا ہے اسے وہ بالیقین اپنی راہ پر لگا دیتا ہے۔