سورة الزخرف - آیت 18

أَوَمَن يُنَشَّأُ فِي الْحِلْيَةِ وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کیا (اللہ کے لئے وہ اولاد ہے) جو زیور [١٦] میں پرورش پاتی ہے۔ اور بحث و حجت [١٧] میں اپنا مدعا واضح بھی نہیں کرسکتی؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ کے خلاف ان کی کیسی جرأت بے جا اور ڈھٹائی ہے کہ جن لڑکیوں کی پرورش (ان کے اندر موجود نقص کو پورا کرنے کے لئے) زینت و زیورات میں ہوتی ہے اور جو خفیف العقل ہونے کی وجہ سے اپنا مافی الضمیر بھی صحیح طور پر ادا نہیں کرسکتیں، انہیں وہ اللہ تعالیٰ کا جزء اور حصہ بتاتے ہیں۔