سورة الزخرف - آیت 17
وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جب ان میں سے کسی کو وہ مژدہ سنایا جاتا ہے جسے یہ رحمن سے منسوب کرتے ہیں (یعنی لڑکی کا) تو اس کا چہرہ سیاہ [١٥] پڑجاتا ہے اور وہ غم سے بھر جاتا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
کہ جب انہیں خبر دی جاتی ہے کہ ان کے یہاں لڑکی پیدا ہوئی ہے تو غم والم سے ان کے چہرے سیاہ ہوجاتے ہیں اور ان کے دل کرب و اذیت سے بھر جاتے ہیں۔