سورة الزخرف - آیت 16
أَمِ اتَّخَذَ مِمَّا يَخْلُقُ بَنَاتٍ وَأَصْفَاكُم بِالْبَنِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا اس نے اپنی مخلوق میں سے (اپنے لئے) بیٹیاں انتخاب کیں اور تمہیں بیٹوں سے نوازا ہے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (16) میں ان کے اسی فعل شنیع پر نکیر کی گئی ہے کہ اللہ کی شان بے نیازی کے خلاف ان کی جرأت دیکھئے کہ انہوں نے اس کے لئے اولاد بھی ٹھہرایاتو ایسی جسے اپنے لئے پسند نہیں کرتے ہیں، یعنی بیٹیاں جن سے ان کی نفرت کا حال یہ ہے