سورة الزخرف - آیت 4
وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ یہ قرآن ام الکتاب (لوح محفوظ) میں درج [٣] ہے جو ہمارے پاس بڑی بلند مرتبہ [٤] اور حکمت والی کتاب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور یہ قرآن مبین ہمارے پاس لوح محفوظ میں موجود ہے اور اس کا مقام بہت ہی اونچا ہے اور یہ بڑی حکمتوں والی کتاب ہے۔ مفسرین لکھتے ہیں، مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ اسمان والوں کے دلوں میں اس قرآن کی قدر و منزلت، زمین والوں سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ بھی اس کا صحیح مقام سمجھیں اور اس میں مذکور احکام شریعت کی پابندی کریں۔ اسی معنی کو سورۃ البروج آیات (21/22) میں یوں بیان کیا گیا ہے : ﴿بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ﴾ ” بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان والا اور لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) “