سورة الشورى - آیت 38

وَالَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جو اپنے پروردگار کا حکم مانتے اور نماز قائم کرتے ہیں اور ان کے کام باہمی مشورہ [٥٦] سے طے پاتے ہیں اور جو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

جب ان کا رب انہیں اپنی اطاعت و بندگی کا حکم دیتا ہے تو فوراً سر تسلیم خم کردیتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں، یعنی پورے خشوع و خضوع کے ساتھ تمام شروط و ارکان اور واجبات و سنن کی رعایت کرتے ہوئے نماز ادا کرتے ہیں اور جب کوئی اہم معاملہ پیش آتا ہے تو آپس میں مشورہ کرنے بعد ہی قدم اٹھاتے ہیں، اللہ انہیں جو روزی دیتا ہے اس کا کچھ حصہ اس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں