سورة الشورى - آیت 37

وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمْ يَغْفِرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جو بڑے بڑے گناہوں [٥٣] اور بے حیائی [٥٤] کے کاموں سے بچتے ہیں اور جب انہیں غصہ آئے تو معاف کردیتے [٥٥] ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

صرف اسی پر بھروسہ کرتے ہیں بڑے گناہ جیسے شرک، قتل، ظلم، شراب نوشی، اکل حرام اور زنا ولواطت وغیرہ سے بچتے ہیں، جب انہیں کسی پر غصہ آتا ہے، تو اس کی غلطی کو معاف کر دیتے ہیں،