سورة الشورى - آیت 36

فَمَا أُوتِيتُم مِّن شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَمَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ لِلَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تمہیں جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا سازوسامان ہے اور جو کچھ اللہ کے ہاں ہے وہ بہتر [٥١] اور باقی رہنے والا ہے وہ ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسہ [٥٢] کرتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(24) اللہ تعالیٰ نے دنیائے دنی اور اس کی نعمتوں کی بے ثباتی اور جنت کے دوام و بقا کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ وہ جنت ان کو ملے گی جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں،