سورة الشورى - آیت 34
أَوْ يُوبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا وَيَعْفُ عَن كَثِيرٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یا ان کے برے اعمال کے سبب کشتیوں کو تباہ [٤٩] کردے اور وہ بہت سے لوگوں کو معاف ہی کردیتا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23) جب کوئی کشتی ہوا کی زد میں آ کر ڈوبنے لگتی ہے اس وقت اس میں سوار اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے والے مشرکین کو خوب معلوم ہوجاتا ہے کہ اب اللہ کے عذاب سے انہیں اس کے سوا کوئی نہیں بچا سکتا ہے، اس لئے بتوں کو چھوڑ کر صرف اللہ کو پکارنے لگتے ہیں۔