سورة الشورى - آیت 31

وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور نہ تم اسے زمین میں عاجز کرسکتے ہو (کہ تمہیں سزا نہ دے سکے) اور اللہ کے سوا تمہارا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (31) میں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور علم و حکمت کا ایک اور مظہر یہ بیان کیا کہ انسان کے پاس چاہے جتنی بھی قوت و سطوت اور علم و معرفت ہو، وہ اللہ کو عاجز نہیں بنا سکتا ہے۔ اگر اللہ چاہے تو آسمان کو اس کے سر پر گرا دے اور چاہے تو اس زمین میں دھنسا دے اور کوئی اسے اس کام سے نہیں روک سکتا ہے۔