سورة الشورى - آیت 18
يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِهَا ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا مُشْفِقُونَ مِنْهَا وَيَعْلَمُونَ أَنَّهَا الْحَقُّ ۗ أَلَا إِنَّ الَّذِينَ يُمَارُونَ فِي السَّاعَةِ لَفِي ضَلَالٍ بَعِيدٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو لوگ اس (قیامت) پر ایمان نہیں رکھتے وہ تو اس کے لئے جلدی مچاتے ہیں اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اس سے ڈرتے [٢٨] ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ ایک حقیقت ہے یاد رکھو ! جو لوگ قیامت کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں وہ گمراہی میں دور تک چلے گئے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (18) کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے بعث بعد الموت کی صداقت پر مزید زور دیتے ہوئے فرمایا کہ جو لوگ قیامت کی آمد میں شبہ کرتے ہیں وہ راہ حق سے بہت ہی دور جا چکے ہیں، اتنی دور کہ جہاں سے لوٹ کر راہ حق پر آجانے کی کوئی امید نہیں ہے۔