سورة آل عمران - آیت 138
هَٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ واقعات لوگوں کے لیے کھلی تنبیہ [١٢٤] ہیں اور ڈرنے والوں کے لیے ہدایت بھی ہیں اور نصیحت بھی
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس آیت میں اللہ نے بتایا کہ حق و باطل کو لوگوں کے لیے کھول کھول کر اس لیے بیان کردیا گیا ہے تاکہ اللہ سے ڈرنے والے عبرت اور نصیحت حاصل کریں۔