سورة فصلت - آیت 54

أَلَا إِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَاءِ رَبِّهِمْ ۗ أَلَا إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

سن لو! یہ لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات سے [٧٣] شک میں پڑے ہوئے ہیں (اور یہ بھی) سن لو کہ اللہ ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(36) کفار قریش جس شر و فساد میں مبتلا ہیں، اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ انہیں دوبارہ زندہ کئے جانے اور اپنے رب کے حضور اپنے کرتوتوں کا حساب دینے پر یقین ہی نہیں ہے۔ آگاہ ہوجائیں کہ اللہ کا علم ہر چیز کو محیط ہے، اس کی قدرت سب سے بڑی قدرت ہے، قیامت یقیناً آئے گی اور سارے انسان دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اور علام الغیوب اور قادر مطلق اللہ ان کے اعمال کا بدلہ انہیں ضرور چکائے گا۔ وباللہ التوفیق