سورة فصلت - آیت 42

لَّا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ۖ تَنزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جس میں باطل نہ آگے سے راہ پاسکتا ہے اور نہ پیچھے [٥٢] سے۔ یہ حکمت والے اور لائق ستائش اللہ کی طرف سے نازل ہوا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (42) میں فرمایا کہ یہ وہ کتاب برحق ہے جس کے قریب باطل نہیں پھٹک سکتا ہے، نہ کوئی شخص اس میں کمی کرسکتا ہے اور نہ ہی کوئی شخص اس میں کوئی چیز زیادہ کرسکتا ہے۔ یہ وہ کتاب ہے جسے اس اللہ نے نازل کیا ہے جو بڑی حکمتوں والا ہے اور جوہر تعریف کا سزا وار ہے۔