سورة فصلت - آیت 38
فَإِنِ اسْتَكْبَرُوا فَالَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ يُسَبِّحُونَ لَهُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُمْ لَا يَسْأَمُونَ ۩
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر اگر یہ لوگ اکڑ بیٹھیں تو آپ کے پروردگار کے پاس جو لوگ ہیں وہ رات دن اس کی تسبیح [٤٧] میں لگے رہتے ہیں اور کبھی نہیں اکتاتے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (38) میں نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ اگر ان تمام نشانیوں کو دیکھنے کے باوجود مشرکین مکہ کبر و غرور کی راہ اختیار کرتے ہیں، اور اللہ کے لئے بندگی کو خالص نہیں کرتے، تو انہیں بتا دیجیے کہ فرشتے رات دن آپ کے رب کی تسبیح میں مشغول ہیں اور کبھی بھی نہیں تھکتے ہیں۔