سورة فصلت - آیت 13
فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر اگر وہ اعراض کریں تو آپ ان سے کہئے کہ میں تمہیں ایسی ہی کڑک (کے عذاب) سے ڈراتا [١٥] ہوں جیسی قوم عاد اور ثمود پر گری تھی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9) مذکورہ بالا تفصیلات کے بعد جو اللہ تعالیٰ کی قدرت، علم اور حکمت پر دلالت کرتی ہیں اور جو اللہ کی وحدانیت اور بعث بعد الموت پر ایمان لانے کی دعوت دیتی ہیں، نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ اگر اب بھی کفار قریش دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے اعراض کرتے ہیں تو آپ انہیں کھلم کھلا ایسے عذاب کی دھمکی دے دیجیے جس طرح کا عذاب قوم عاد اور قوم ثمود پر نازل ہوا تھا اور جس نے انہیں اور ان کی تمام چیزوں کو یکسر ہلاک کردیا تھا۔