سورة فصلت - آیت 8
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی منقطع [٧] نہ ہوگا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(6) اور جو لوگ ایمان اور عمل صالح کی زندگی اختیار کرتے ہیں، انہیں خوشخبری دی کہ ان کو اللہ تعالیٰ جنت میں ایسی نعمتیں دے گا جو کبھی بھی ختم نہیں ہوں گی۔