سورة غافر - آیت 80

وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

نیز تمہارے لئے ان میں اور بھی کئی فائدے ہیں اور جہاں جانے کی ضرورت تمہارے جی میں آئے۔ ان پر سوار ہو کر وہاں پہنچ جاتے ہو، نیز ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ان میں دوسرے فوائد و منافع بھی ہیں، یعنی ان سے اون، بال اور چمڑا حاصل کرتے ہو اونٹ میں ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ ان پر اپنا سامان تجارت لاد کر ایک شہر سے دوسرے شہر جاتے ہو اور اس کے ذریعہ اپنا بری راستہ طے کرتے ہو اور کشتی کے ذریعہ بحری راستہ