سورة غافر - آیت 49

وَقَالَ الَّذِينَ فِي النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوا رَبَّكُمْ يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جو لوگ دوزخ میں ہوں گے وہ جہنم کے محافظوں [٦٣] سے کہیں گے : ''اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ وہ ایک دن تو ہمارے عذاب میں کچھ تخفیف کر دے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(26) جہنم میں عذاب پانے والے بڑے اور چھوٹے تمام کافر عذاب کی سختیوں سے تنگ آ کر اور ہر طرف سے ناامید ہو کر جہنم پر مامور فرشتوں سے التجا کریں گے کہ ذرا تم ہی اپنے رب سے ہم پر رحم کرنے کی دعا کرو کہ وہ ایک دن کے لئے بھی ہم سے عذاب کو ہلکا کر دے۔