سورة غافر - آیت 38
وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جو شخص ایمان لایا تھا، وہ کہنے لگا : اے میری قوم! میری پیروی کرو تو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22) مرد مومن نے دعوت و تبلیغ کے لئے اپنی کوشش جاری رکھتے ہوئے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! میں نے جس دین کو قبول کرلیا ہے اسے تم لوگ بھی قبول کرلو، میں تمہیں اس راہ پر لے چلوں گا جو جنت کی راہ ہے۔