سورة غافر - آیت 36
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلِّي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور فرعون کہنے لگا :''اے ہا مان : میرے لئے ایک بلند عمارت بناؤ تاکہ میں ان راستوں تک پہنچ سکوں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(21) فرعون پر مرد مومن کی تقریر دل پذیر کا کوئی اثر نہ ہوا اور اپنے طبعی استکبار کا اظہار کرتے ہوئے ہامان سے کہنے لگا کہ میرے لئے ایک نہایت بلند و بالا عمارت بناؤ جس کے ذریعہ میں آسمان کے راستے طے کروں اور موسیٰ کے معبود کو دیکھوں،