سورة غافر - آیت 27

وَقَالَ مُوسَىٰ إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُم مِّن كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور موسیٰ نے کہا' میں نے اپنے اور تمہارے پروردگار کی ہر ایسے متکبر سے جو روز [٣٧] حساب پر ایمان نہیں رکھتا، پناہ لے لی ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(15) موسیٰ (علیہ السلام) کو جب اس کی دھمکی کی خبر ہوئی تو اللہ کے ذریعہ اس کے شر سے پناہ مانگی اور کہا کہ میں ہر اس متکبر سے جو یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش نفس کی پیروی کرتا ہے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، وہی اپنے دین کا محافظ اور اپنے مومن بندوں کا حامی و ناصر ہے اور ظاہر ہے کہ فرعون اس عموم میں بدرجہ اولیٰ داخل تھا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کے شر سے محفوظ رکھا۔