سورة غافر - آیت 16
يَوْمَ هُم بَارِزُونَ ۖ لَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ ۚ لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ۖ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جس دن سب لوگ کھلے میدان میں ہوں گے اور ان کی کوئی بات بھی اللہ سے چھپی نہ رہے گی (اور پوچھا جائے گا کہ) آج حکومت کس [٢١] کی ہے؟ (پھر خود ہی فرمائے گا :) اللہ اکیلے کی جو سب پر غالب ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جس دن تمام لوگ اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے، کوئی چیز انہیں اللہ سے نہیں چھپائے گی، جب تمام مخلوقات کی روحیں قبض کرلی جائیں گی، اللہ کے سوا کوئی باقی نہیں رہے گا، اس وقت اللہ تعالیٰ تین بار کہے گا : آج بادشاہت کس کی ہے؟ پھر خود ہی جواب دے گا، اس اللہ کی ہے جو تنہا ہے اور جو ہر چیز پر قاہر و غالب ہے۔ بخاری و مسلم نے اسی معنی کی حدیث عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت کی ہے۔