سورة آل عمران - آیت 122

إِذْ هَمَّت طَّائِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا ۗ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جب تم میں سے دو گروہ بزدلی دکھانے پر آمادہ [١١١] ہوگئے تھے حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد پر موجود تھا اور مومنوں کو تو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

87۔ یہاں دونوں گروہوں سے مراد خزرج کا قبیلہ بنو سلمہ، اور اوس کا قبیلہ بنو حارثہ ہے۔ بخاری اور مسلم نے جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی تھی، اور یہ ہمیں بہت پسند اس لیے ہے کہ اس میں اللہ نے اپنے آپ کو ہم دونوں قبیلے والوں کو دوست بتایا ہے۔