سورة الزمر - آیت 62
اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ ہی ہر چیز [٨٠] کا پیدا کرنے والا اور وہی ہر چیز کا نگہبان ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
38 -اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ وہی تمام چیزوں کا خالق و مالک، ان کا پالنہار، ان میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کرنے والا ہے اور ان کا محافظ و نگراں ہے، اس کی قدرت بے پایاں اور اس کا علم لامحدود ہے