وَإِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَحْدَهُ اشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ ۖ وَإِذَا ذُكِرَ الَّذِينَ مِن دُونِهِ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ
اور جب اللہ اکیلے کا ذکر کیا جائے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل گھٹ جاتے [٦١] ہیں اور جب اللہ کے علاوہ دوسروں کا ذکر کیا جائے تو ان کی باچھیں کھل جاتی ہیں
29 -شرک کا ایک بدترین نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ مشرکین کے سامنے جب صرف اللہ کا نام لیا جاتا ہے اور کہا جا تا ہے کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے تو ان کے دل سخت ترین تنگی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جس کا اثر ان کے چہروں پر ظاہر ہوجاتا ہے، اور جب ان کے جھوٹے معبودوں کے نام لئے جاتے ہیں تو خوشی کے مارے ان کی باچھیں کھل جاتی ہیں، ان کی بدنصیبی دیکھئے کہ دونوں ہی حال میں وہ انتہا کو پہنچے ہوتے ہیں، جب صرف اللہ کا نام آتا ہے تو فرط غم سے ان کے چہروں کا رنگ بدل جاتا ہے اور جب جھوٹے معبودوں کا نام لیا جاتا ہے تو پھولے نہیں سماتے اور خوشی کے آثار ان کے چہروں پر نمایاں ہتے ہیں، العیاذ باللہ