سورة الزمر - آیت 37
وَمَن يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن مُّضِلٍّ ۗ أَلَيْسَ اللَّهُ بِعَزِيزٍ ذِي انتِقَامٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جسے اللہ ہدایت دے دے اسے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں۔ کیا اللہ سب پر غالب اور انتقام لینے والا [٥٣] نہیں؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
حقیقت یہ ہے کہ اللہ جس کو گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا، جیسے کفار مکہ ہیں اور جسے اللہ ہدایت دے جیسے آپ ہیں، اسے راہ راست سے کوئی بھٹکا نہیں سکتا اور اللہ بڑا زبردست اور اپنے دشمنوں سے انتقام لینے کی پوری قدرت رکھتا ہے، اس لئے اگر کفار قریش اس کے رسول کی ایذا رسانی اور اپنے کفر و عناد سے باز نہ آئے تو وہ اپنے دشمنوں سے انتقام لے کر رہے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور کفار مکہ میدان بدر میں جس طرح ذلیل و رسوا کئے گئے تاریخ کے اوراق ان پر شاہد ہیں۔ اور بالاخر مکہ فتح ہوا اور کافروں کی طاقت ہمیشہ کے لئے ٹوٹ گئی۔