سورة الزمر - آیت 28
قُرْآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ قرآن جو عربی زبان [٤٣] میں ہے جس میں کوئی کجی نہیں۔ تاکہ لوگ (اللہ کی نافرمانی سے) بچ جائیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور اس قرآن کو عربی زبان میں نازل فرمایا، جو ہر تناقص و اختلاف اور التباس و غموض سے پاک ہے، اس کی ہر بات واضح اور ہر بات صریح ہے، جسے سنتے ہی عربی زبان جاننے والے اس کی غرض و غایت سمجھ لیتے ہیں اور اللہ نے انسانوں پر یہ کرم اس لئے کیا تاکہ لوگ اس میں موجود اوامرونواہی کی اتباع کر کے اپنے آپ کو جہنم کے عذاب سے بچا سکیں گے۔