سورة الزمر - آیت 27
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثالیں [٤٢] بیان کردی ہیں تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(19) اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے قرآن کریم میں بہت سی مثالیں اور گزشتہ قوموں کے واقعات و قصص بیان کئے ہیں، تاکہ ان میں غور و فکر کر کے عبرت حاصل کریں