سورة الزمر - آیت 16

لَهُم مِّن فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِن تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ ۚ ذَٰلِكَ يُخَوِّفُ اللَّهُ بِهِ عِبَادَهُ ۚ يَا عِبَادِ فَاتَّقُونِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ان کے اوپر بھی آگ کے سائبان [٢٥] ہوں گے اور ان کے نیچے بھی۔ اسی بات سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ اے میرے بندو! مجھ سے ڈرتے رہو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(11) اہل جہنم کے عذاب کی ہولناکی بیان کی جا رہی ہے کہ وہ لوگ اوپر اور نیچے سے آگ کے کئی طبقوں میں ڈھکے ہوں گے، اس عذاب سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اور انہیں نصیحت کرتا ہے کہ اس سے ڈرتے رہیں اور کوئی ایسا عمل نہ کریں جو اس کی ناراضگی اور عذاب نار کا سبب بنے اعاذنا اللہ من عذاب النار