سورة الزمر - آیت 13
قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ کہہ دیجئے کہ اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو میں بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور مجھے کفار قریش کو یہ بھی کہنے کا حکم دیا گیا ہے کہ اگر میں نے اپ نے رب کی نافرمانی کی اور کافروں کی بات مان کر غیر اللہ کی عبادت کی، تو ڈرتا ہوں کہ قیامت کے دن پکڑ نہ لیا جاؤں اور عذاب میں نہ مبتلا کردیا جاؤں۔ شوکانی نے ابوحمزہ یمانی اور ابن المسیب کا قول نقل کیا ہے کہ یہ آیت سورۃ الفتح کی آیت (2) ﴿لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ﴾کے ذریعہ منسوخ ہوگئی ہے، جس میں اللہ نے آپ کو خبر دی ہے کہ ان کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف کردیئے گئے ہیں۔