سورة الزمر - آیت 11

قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ کہئے : مجھے تو یہ حکم ہوا ہے کہ میں خالصتاً اسی کی حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے اس کی عبادت [٢٢] کروں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10) نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرکین قریش کو یہ بتا دیں کہ مجھے تو اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں صرف اللہ کی عبادت کروں اور اس کے سوا کسی کی طرف التفات نہ کروں