سورة ص - آیت 79

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کہنے لگا : ''میرے پروردگار! پھر مجھے اس وقت تک مہلت دے دے جب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے''

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ابلیس نے جب دیکھا کہ وہ ہمیشہ کے لئے راندہ درگاہ ہوگیا، تو آدم کے خلاف اس کے حقد و حسد کی آگ اور بھڑک اٹھی، اس نے اللہ تعالیٰ سے قیامت کے دن تک زندہ رہنے کی مہلت مانگی تاکہ آدم اور اس کی ذریت کو خوب گمراہ کرے