سورة ص - آیت 55
هَٰذَا ۚ وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ (تو تھا پرہیزگاروں کا انجام) اور سرکشوں کے لئے بہت برا ٹھکانا ہوگا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23) یہاں تک ان نیک بختوں کا انجام بیان کیا گیا جو جنت میں داخل کئے جائیں گے اور جو لوگ اللہ کے سرکش اور باغی بندے ہوں گے ان کا ٹھکانا بڑا ہی برا ہوگا،