سورة ص - آیت 38
وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور کچھ دوسرے جو زنجیروں میں جکڑے [٤٤] ہوئے تھے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور ان میں سے جو نافرمانی کرتا تھا انکے ہاتھوں میں بیڑیاں ڈال کر ان کی گردنوں کے ساتھ باندھ دیتے تھے۔ یحییٰ بن سلام کہتے ہیں کہ ایسا صرف کافرجنوں کے ساتھ کرتے تھے، اور جب وہ مسلمان ہوجاتے تھے تو انہیں آزاد کردیتے تھے۔