سورة ص - آیت 35
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ نے کہا : ''اے میرے پر ورگار : مجھے معاف کر دے اور مجھے ایسی حکومت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے شایاں نہ ہو، بلاشبہ تو ہی سب کچھ عطا کرنے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
انہوں نے اپنی تقصیر کی اللہ سے معافی مانگی تو اللہ نے انہیں معاف کردیا اور دعا کی کہ میرے رب ! مجھے ایسی حکومت دے جو میرے بعد کسی کو نہ ملے۔