سورة ص - آیت 33

رُدُّوهَا عَلَيَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

(آپ نے حکم دیا کہ) کہ ان گھوڑوں کو میرے پاس واپس لاؤ تو آپ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جب وہ گھوڑے دوڑتے ہوئے آنکھوں سے اوچھل ہوگئے تو انہوں نے حکم دیا کہ انہیں واپس لایا جائے اور جب سارے گھوڑے واپس آگئے تو از راہ لطف و محبت ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر اپنے ہاتھ سہلانے لگے۔