سورة ص - آیت 31
إِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصَّافِنَاتُ الْجِيَادُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جب پچھلے پہر ان کے سامنے عمدہ نسل کے تیز رفتار [٣٩] گھوڑے پیش کئے گئے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(17) ایک بار ایسا ہوا کہ شام کے وقت عمدہ جنگی گھوڑوں کی ان کے سامنے نمائش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں نے ان گھوڑوں کو اپنے رب کی راہ میں جہاد کی خاطر پسند کیا ہے،