سورة ص - آیت 7

مَا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِي الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ إِنْ هَٰذَا إِلَّا اخْتِلَاقٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو ہم نے زمانہ قریب کے دین [٧] میں کبھی نہیں سنی۔ یہ تو بس ایک من گھڑت بات ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جس پر ایمان لانے کی ہمیں دعوت دی جا رہی ہے وہ تو نصاریٰ کے یہاں بھی موجود نہیں ہے، اس لئے معلوم ہوا کہ یہ محمد کی افترا پردازی ہے جس کی دلیل اس کے پاس اس کتاب کے سوا کوئی نہیں جسے وہ قرآن کہتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ یہ اللہ کی وحی ہے