سورة البقرة - آیت 32
قَالُوا سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
فرشتے کہنے لگے نقص سے پاک تو تیری ہی ذات ہے۔ ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا تو نے ہمیں سکھا یا [٤٤] ہے اور ہر چیز کو جاننے والا اور اس کی حکمت سمجھنے والا تو تو ہی ہے۔''
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
72: فرشتوں کو اپنی غلطی اور علمی کم مائگی کا احساس ہوا، تو فوراً اللہ کے حضور توبہ کی، اور کہا کہ اے اللہ، ہم تو اتنا ہی علم رکھتے ہیں جتنا تو نے ہمیں عطا فرمایا ہے۔