سورة الصافات - آیت 171
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہمارے بندے جو رسول ہیں ان کے حق میں پہلے ہی حکم صادر ہوچکا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(38) تکذیب قرآن پر مشرکین کو دھمکی دینے کے بعد، اب رسول اللہ (ﷺ) کو اطمینان دلایا جا رہا ہے کہ اللہ ان کی مدد ضرور کرے گا۔