سورة الصافات - آیت 162

مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان (مخلص بندوں) کو اللہ کے خلاف فتنہ میں نہیں ڈال سکتے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(35) کافروں کو بالعموم یا کفار مکہ کو بالخصو ص مخاطب کر کے کہا جا رہا ہے کہ تم اور تمہارے معبود ان باطل اللہ کے نیک بندوں کو گمراہ نہیں کرسکتے ہو سوائے ان لوگوں کے جو تمہاری طرح گمراہ ہیں اور جن کی قسمت میں جہنمی ہونا لکھ دیا گیا ہے،