سورة الصافات - آیت 152
وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کہ ’’اللہ کی اولاد ہے‘‘ اور یہ لوگ یقیناً جھوٹے ہیں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد ہے۔ ولادت تو ان جسموں کا خاصہ ہے جو نقص و فساد کو قبول کرتے ہیں اور اللہ تو ہر نقص و عیب سے پاک ہے، اس لئے ان کے جھوٹا ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔