سورة الصافات - آیت 148
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ وہ لوگ ایمان لے آئے تو ہم [٨٨] نے انہیں کچھ مدت زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ لوگ جب اللہ پر ایمان لے آئے، اسلام کو بحیثیت دین قبول کرلیا اور یونس (علیہ السلام) کی نبوت و رسالت پر ایمان لے آئے اور شرک و کفر سے تائب ہوگئے تو اللہ نے ان سے عذاب کو ٹال دیا اور انہیں ایک وقت مقرر تک دنیا کی نعمتوں سے مستفید ہونے کا موقع دے دیا۔